فردوس ٹیکسٹائلز کا عید کلیکشن کیلئے کیفے ایلانتو کا انتخاب

فردوس ٹیکسٹائلز کا عید کلیکشن کیلئے کیفے ایلانتو کا انتخاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف فیشن اور ریٹیل برانڈ فردوس ٹیکسٹائلز نے حال ہی میں اپنا عید کلیکشن کیفے ایلانتو (Aylanto) میں منعقد کیا اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں شوبز کی اہم اور معروف شخصیات نے شرکت کی تھی جس میں بشریٰ انصاری‘ امیزہ خان‘ شائستہ لودھی‘ ہیرامانی‘ صنبل اقبال اور کئی شامل تھیں تمام معروف ٹیلی ویژن ایکٹریس نے فردوس لگژری لان کے کلیکشن زیب تن کئے ہوئے تھے تقریب میں فیشن انڈسٹریز‘ ماڈلز‘ بلوگرز اور میڈیا کی اہم شخصیات موجود تھیں ایونٹ کی مینجمنٹ اور میڈیا کے راوبط ٹیک ٹو TAKE II نے کئے تھے فردوس کی نئی کلیکشن اسٹائل اور کوالٹی میں سب سے بہتر ہے فردوس فیشن کلیکشن میں ایک عرصے سے خدمات انجام دے رہا ہے فردوس نے مارکیٹ اور ماڈرن خواتین کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن تیار کئے ہیں جبکہ آچ کل فردوس پرائز اور ڈیزائنر کی وجہ سے خواتین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر