کراچی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،3زخمی سمیت 22گرفتار

کراچی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ،3زخمی سمیت 22گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلوں اور چھاپوں کے دوران 3زخمی سمیت 22ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار شدگا ن میں 10غیر ملکی ،2مفرور اور منشیات فروش بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک کیواصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے قریب کوہستان چوک سے مقابلے کے بعد ایک منشیات فروش اختر کوہستانی ولد نو شر خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے500گرام چرس،ا یک پستول 2 ززندہ رانڈز اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ اس کا ساتھی ا عظم کوہستانی موقع سے فرا ر ہو گیا۔ادھر شاہراہ فیصل پولیس نے گلستان جوہر بلاک 12 میں شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے دو ملزمان شفیق چنا اور ملک رفاقت کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 پستول،چھینی گئی نقدی،موبائل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک رفاقت حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آیا ہے۔دوسری طرف نیپئر پولیس نے دو ملزمان ساجد عرف ایان اور شارق عرف سکہ کو گرفتا ر کر کے 2 پستو ل 8 زندہ رانڈز اور ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ،زمان ٹان پولیس نے بھی 2 ڈاکوؤں نعمان اور محمد فیصل کو گرفتار کر کے 2 پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ناظم آباد پولیس نے ایک منشیات فروش فیض اللہ اور ایک مفرور ملزم عبد الباسط عرف کہنیہ کو گرفتار کر لیا۔ مدینہ کالونی پولیس نے ایک مفرور ملزم سمیت 2 ملزمان ظفر اللہ عامر کو گرفتار کر لیا۔اسی دوران منگھو پیر روڈ قصبہ موڑ کے قریب سے پیر آباد پولیسنے ایک ملزم شہروزکو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول اور 2 زندہ رانڈز برآمد کر لیئے۔ دریں اثنا اتحا د ٹان پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلدیہ خیبر چوک اور اطراف کے علاقوں میں کریک ڈا ؤن کرتے ہوئے 4 افغانیوں سمیع اللہ،نذر علی، احمد اللہ اور والم کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ۔جبکہ گلشن معمار پولیس نے بھی 6 افغانیوں محمد شاہ،دل آغا،نائب،غوث دین، ذبیع اللہ اور اویس میر کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر