فاروق سسٹم نے ہیئرکیئر بیوٹی پروڈکٹس متعارف کرادی

فاروق سسٹم نے ہیئرکیئر بیوٹی پروڈکٹس متعارف کرادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خواتین کو عید سعید کے موقع پر خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے فاروق سسٹم پاکستان جوکہ امریکی کمپنی ہے انہوں نے خواتین کے لئے انتہائی اہم امریکی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پروفیشنل بیوٹی انڈسٹریز اور پارلرز کے لئے ہیئرکیئر بیوٹی پروڈکٹس متعارف کرادی ہے اس سلسلے میں حال ہی میں ایک رنگا رنگ اور پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں شوبز اور بیوٹی پارلرز سے وابستہ اہم خواتین نے شرکت کی اس سلسلے میں فاروق سسٹم پاکستان کے ڈائریکٹر سجاد نقوی اور برانڈ منیجر آف فارما کو پاکستان صوفیہ اویس نے نئی ہیئرکیئر بیوٹی پروڈکٹس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے انتہا اچھا رسپانس ملا ہے اب ہماری کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پروڈکٹس کو مزید فعال اور وسعت دینے کے لئے پاکستان کے دوسرے شہروں میں بھی متعارف کرواکر ہمارے نیٹ ورک کو بڑھایا جائے اس سلسلے میں فارما کو ٹیم نے (CHI) چی لبنان سے آئے ہوئے خصوصی ایکسپرٹ فادی مچنا (Fadi Mchanna) کے چار روزہ ٹریننگ ورک شاپ کا بھی اہتمام کیا جس سیلون کی آنرز نے شرکت کی جو کے (CHI) چی انسٹیٹیوٹ کراچی میں ہوا جس میں چی شائن شیڈز اور ہیئرکلرز کا ڈیمئریشن بھی کیا گیا ایونٹ کو شہناز ابجانی نے منعقد کیا جبکہ ارسلان بلگرامی نے مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ میڈیا اور پی آ ر کو مینجمنٹ کئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر