وزیر اعلیٰ کی رکن پنجاب اسمبلی محمد صدیق اور فدا اللہ صحرائی کی وفات پر تعزیت
پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی محمد صدیق خان کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین )۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ممتاز ماہر آثار قدیمہ اور کالم نگار پروفیسر فداء اللہ صحرائی کی وفات پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین )۔