بجلی بقایا جات کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کے بعد سرچارج ختم کرنیکا فیصلہ

بجلی بقایا جات کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کے بعد سرچارج ختم کرنیکا فیصلہ

پشاور( پاکستان نیوز) پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 108 واں اجلاس واپڈا ہاؤس پشاور میں ملک محمد اسد خان چےئرمین بی او ڈی کی صدارت میں منعقد ہوا. اجلاس کے آغاز میں پسکوبورڈآف ڈائریکٹرز کے سیکریٹری نے بور ڈ کے گزشتہ اجلاس کے Minutes پیش کئے .بورڈ نے تفصیلی بات چیت کے بعد ان Minutes کی منظوری دے دی.بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صارفین کی سہولت اور انتظامی امورکومدنظررکھتے ہوئے ہزارہ سرکل جس کو ہزارہ سرکل 1 اور ہزارہ سرکل 2 کے نام سے تقسیم کیا گیا تھا کو ایبٹ آباد سرکل اور مانسہرہ سرکل کا نام دینے کی منظوری د ی. .اس کے لئے مانسہرہ ڈویژن کی Trifurcation کی بھی منظوری دی گئی. ایبٹ آباد سرکل میں ایبٹ آباد سٹی 249ایبٹ آباد رورل اور ہری پورسٹی 249ہری پوررورل ڈویژنز ہوں گے جبکہ مانسہرہ سرکل کا ہیڈکوارٹر اب مانسہرہ ہی میں ہوگااور اس میں مانسہرہ ڈویژن 1249مانسہرہ ڈویژن 2 اور مانسہرہ رورل ڈویژنز ہوں گے. بجلی کے موجودہ بحران کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی بورڈ نے ہدایت کی کہ صارفین کو لوڈشیڈنگ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تاکہ رمضان لمبارک میں صارفین کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے.پسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے ایک اہم فیصلے کے تحت گورنمنٹ اداروں کو بجلی بلوں میں سہولت دینے کے لئے بجلی بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی30 جون 2016 تک کرنے کی صورت میں Late Payment Surcharge ختم کردیا ہے .یعنی جو سرکاری ادارے اپنے ذمہ 31 مئی 2016 تک کے بجلی بلوں کے واجب الادا بقایاجات 30 جون 2016 تک جمع کرائیں گے ان کو لیٹ پیمنٹ سرچارج ختم کردیا جائے گا. اسی طرح بورڈ نے 3509 ایل ٹی پی سی پولوں2491000 ایچ ٹی سٹیل سٹرکچرز249پسکو اکاؤنٹس سال 2016 249 پسکواواینڈ ایم بجٹ برائے سال 2016-17 کی منظوری دی.بورڈ نے پسکو کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی . چےئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کہا کہ ہمیں پسکو کو صارف دوست کمپنی کے طورپر آگے بڑھانا ہے جس کے لئے مزید اقدامات اٹھانے ہوں گے تاکہ پسکو کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنایا جاسکے . بورڈ کے اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے249 249لوڈشیڈنگ میں کمی اور بجلی فراہمی میں بہتری لانے کے لئے تفصیلی اقدامات اٹھانے پر بات چیت کی گئی .بورڈ نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور باہمی اشتراک سے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل کیا جائے گا.بورڈ کو بتایا گیا کہ لوڈشیڈنگ میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی ہوئی ہے جبکہ آئندہ اس میں مزید کمی کی جائے گی.لوڈشیڈنگ میں کمی لانے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی زیرنگرانی اہم فیصلے کئے گئے جن کے تحت صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی. بورڈ اس سلسلے میں پسکو کے ساتھ ہرممکن تعاون اورراہنمائی فراہم کرے گا.بورڈ کو بتایا گیا کہ اس وقت پسکو خیبرپختونخوا میں 95% علاقوں کو سحری 249افطاری اورتراویح کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کررہا ہے جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں کے لوگ بھی پسکو سے تعاون کریں اورکنڈے ہٹائیں تو ان کو بھی لوڈشیڈنگ میں ریلیف دیا جاسکتا ہے. چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی نے کہا کہ ہم صارفین کو فراہم کی جانے والی موجودہ سہولیات کو بہترکرنے کے ساتھ ساتھ مزید سہولیات پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں. انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے تعاون سے ہم عوام کو بہترخدمات فراہم کریں گے.انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی چوری کے خاتمے اورکنڈا کلچر ختم کرنے میں پسکو کا ساتھ دیں اور اپنا بل بروقت اداکریں .چیف ایگزیکٹیوپسکو نے عوام سے تعاون کی اپیل کی اورکہا کہ عوام کے تعاون سے بجلی فراہمی صورتحال میں مزیدبہتری آسکتی ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوگی.انہوں نے بعض علاقوں میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں پر اپیل کی کہ ان علاقوں کے عوام پسکو سے تعاون کریں کنڈے اتارلیں اورباقاعدہ طورپرمیٹرلگوا کر بجلی استعمال کریں تاکہ ان کو بھی لوڈشیڈنگ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے.جہاں پر لوگوں نے کنڈے ہٹاکر میٹرز نصب کروادئیے ہیں وہاں پر ان کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف دے دیا گیا ہے. اجلاس میں ممبران چیف ایگزیکٹیوپسکوانوارالحق یوسف زئی 249 کرنل (ریٹائرڈ) جہانزیب خان 249کرنل (ریٹائرڈ)عالمزیب خان 249سید مصور شاہ249افتخاراحمدخان 249ڈاکٹرامجد اللہ خٹک 249نعت اللہ عابد249قمرالزمان249 چیف انجینئر آپریشن محمداقبال مروت249 چیف انجینئرپی ایم یو ڈاکٹرمحمدامجد249 ڈائریکٹرجنرل پی آرشوکت افضل 249ڈائریکٹرجنرل ایچ آر محمدسلیم جہانگیر249 فنانس ڈائریکر یاسرنسیم اور سیکریٹری بورڈ خورشید احمداورکزئی نے شرکت کی .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر