کراچی،ائرپورٹ پرکھڑے 12 طیارے سیکیورٹی رسک قرار

کراچی،ائرپورٹ پرکھڑے 12 طیارے سیکیورٹی رسک قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پرنجی ائرلائن کے طیارے خطرہ بن گئے ہیں۔ سول ایوی ایشن نے نجی ایئرلائن کے 12 طیاروں کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیاہے۔کراچی ائرپورٹ پر نجی ائرلائن کے 12 طیارے سیکیورٹی رسک قراردے دیئے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن نے ان طیاروں کو 15روز میں ائرپورٹ کے احاطے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ائرلائنز کے طیارے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔سول ایوی ایشن لیگل برانچ کی جانب سے کسٹم حکام کو بھی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق نجی ائرلائنز اور کسٹم کا ٹیکس سے متعلق تنازع چل رہا ہے۔طیاروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے سول ایوی ایشن نے متعلقہ ائیرلائینز کو 15 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر