ہری پور ،10 سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

ہری پور ،10 سالہ بچہ گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

ہری پور(نمائندہ پاکستان)گل بانڈی میں گاڑی کے نیچے دب کردس سالہ بچہ جاں بحق، اناڑی ڈرائیورگاڑی کوپیچھے کی طرف کررہاتھاکہ چوتھی جماعت کاطالب علم گاڑی کے نیچے دب کردنیافانی کوخیربادکہہ گیاآبائی گاؤں میں سپردخاک ،گزشتہ روزویلج کونسل کٹنالی کے موضع گل بانڈی میں محمدپرویزکااناڑی ڈرائیوربیٹاگاڑی کوپیچھے کررہاتھاکہ دس سالہ طالب علم مدثرولدمحمدارشادگاڑی کے نیچے دب کرجاں بحق ہوگیااہل محلہ نے سرتوڑکوششیں کیں مگرننھامدثراس داعی اجل کوخیربادکہہ گیامعصوم بچے کی اچانک اورناگہانی موت اہل خانہ پرقیامت صغریٰ بن کرگری اورعلاقہ کی فضاسوگوارہوگئی متوفی مدثرکوآہوں اورسسکیوں میں سپردخاک کردیاگیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر