ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی سماعت کا اختیار رکھتے ہیں ، چیف جسٹس

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہنڈی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی سماعت کا اختیار رکھتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میانخیل نے قرار دیا ہے کہ صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ہنڈی اورمنڈی لانڈرنگ کے مقدمات کی سماعت کااختیار رکھتے ہیں اورصرف تھانے کو بنیاد بناکر دوسرے اضلاع سے اسی نوعیت کے مقدمات منتقل نہیں کئے جاسکتے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز حضرت سید ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرصبرگل کی رٹ پرجاری کئے اوردرخواست گذارکامقدمہ پشاورسے بٹ خیلہ ملاکنڈ منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئیے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ایف آئی اے حکام نے 10نومبر2015ء کو بٹ خیلہ میں ایک کارروائی کے دوران درخواست گذار سے 39ہزار سعودی ریال برآمد کئے تھے اورپھراس کے خلاف ہنڈی کامقدمہ درج کیاگیاتاہم مذکورہ مقدمے کی سماعت پشاورمیں جاری ہے اورانہیں یہ بتایاگیاہے کہ چونکہ ایف آئی اے کاتھانہ پشاورمیں ہے اس بناء مقدمے کی سماعت بھی پشاورمیں ہوگی تاہم بنیاد اس بناء بلاجواز ہے کہ صوبہ بھر کے سیشن ججوں کو ان نوعیت کے مقدمات کی سماعت کااختیارحاصل ہے لہذامذکورہ مقدمہ بھی سماعت کے لئے ملاکنڈمنتقل کیاجائے جس پرفاضل عدالت نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرمقدمہ بٹ خیلہ ملاکنڈ منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔