پارا چنار شہر اور ملحقہ علاقوں کی بجلی پانچ روز بعد بحال کردی گئی

پارا چنار شہر اور ملحقہ علاقوں کی بجلی پانچ روز بعد بحال کردی گئی

پاراچنار (نمائندہ پاکستان )پاراچنار شہراور ملحقہ علاقوں کی بجلی پانچ روز بعد بحال کردی گئی۔واپڈا حکام کے مطابق طوفانی ہواوں اور بارش کی وجہ سے لوئر کرم کے علاقہ جنداڑی میں بجلی کے 132 کے وی مین لائن کا ایک ٹاور گرگیا تھا جس کے باعث کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار ، ملحقہ سرحدی علاقوں سمیت ایجنسی کی 80 فی صد علاقوں کی بجلی بند ہوگئی تھی۔ ایم این اے کرم ایجنسی ساجد طوری ، پولیٹکل انتظامیہ اور واپڈا کی کوششوں سے پنجاب سے مین لائن کی مرمت کیلئے ٹیم کرم ایجنسی لائی گئی جنہوں نے دن رات ایک کرکے گذشتہ رات بجلی بحال کردی بجلی کے بندش کے باعث علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور بجلی کی بحالی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر