ڈیرہ میں مارکیٹ سے چوری کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ میں مارکیٹ سے چوری کرنیوالا رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گومل یونیورسٹی پولیس نے قریشی موڑ اور ضیاء مارکیٹ میں چوری کرنے والے چور کو رنگے ہاتھو ں گرفتارکرلیا ،یارک پولیس نے قتل و اقدام قتل کیس کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ درابن پولیس نے گرہ محمود پردل میں کاروائی کے دوران دو افراد سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے قریشی موڑ پر واقع رحمت اللہ کی دکان میں تالے توڑ پر چوری کرنیوالے ملزم سہیل ولد شاہ بہرام سکنہ مڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے ہزاروں روپے مالیت کی سگریٹ اور موبائل کارڈ برآمد کرلئے ۔ دوسرے واقعہ میں ضیاء مارکیٹ میں محب الرحمن برکی سکنہ خیابان کالونی کی دوکان کے تالے توڑ کر 67800روپے مالیت کا متفرق سامان بھی چوری ہونے کے واقعہ کا مقدمہ یونیورسٹی پولیس نے سہیل کے خلاف درج کرلیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر