عیدالفطر کی تعطیلات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

عیدالفطر کی تعطیلات میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کو ...

ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ صحت پنجاب نے عیدالفطر کی تعطیلات کسی بھی ناخوشگوار اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبہ بھر کے سرکاری(بقیہ نمبر8صفحہ11پر )

ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے ۔ ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال ‘ شہباز شریف ہسپتال ‘ سول ہسپتال ‘ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں ‘ دیہی مراکز صحت میں ہائی الرٹ ہوگا ۔ نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز ‘ نرسیں ‘ پیرا میڈیکل سٹاف الرٹ ہونگے ۔ کنسلنٹ ڈاکٹرز آن کال ہونگے ‘ خون کی بوتلیں ‘ ادویات کا سٹاک موجود ہوگا ۔ اس سلسلے میں نشتر ہسپتال کی انتظامیہ نے خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر