وزیراعلیٰ عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، عامر حیات ہراج
خانیوال (بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان )وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حلقہ PP-216کے لیے 50کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ۔مالی سال 2016-17 کے دوران ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حلقہ کی تقدیر بدل جائے گی ۔ یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب عامر حیات (بقیہ نمبر10صفحہ11پر )
ہراج نے اپنے ایک بیان میں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ 50کروڑ کی گرانٹ سے تلمبہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن ‘ ایمبو لینس کی فراہمی ‘ تزئین و آرائش ‘ پل گراٹ سے پل لوہار کھچی موڑ تک دو رویہ ‘ پل لوہار براستہ بستی دلو124/7ای آر سے اقبال نگر والی دو رویہ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ مذکورہ سڑک لاہور ملتان ہائی وے سے جا کر ملے گی ۔انہوں نے بتایا کہ پل گراٹ سے 15'16'17'18'19'20/8-BRوالی روڈ چوکیاں والی نہر کی پل کو لنک کرے گی ۔ عامر حیات ہراج نے بتایا کہ چار سکولوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ حلقہ کے 20سکولوں میں مسنگ فسیلٹی بھی فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حلقہ کے عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔