جماعتہ الدعوۃ کے ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کیجانب سے روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کیلئے سحری و افطاری کا اہتمام

جماعتہ الدعوۃ کے ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کیجانب سے روزانہ ایک لاکھ سے ...

ملتا ن(کا مر س ر پو ر ٹر) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان المبارک کے (بقیہ نمبر12صفحہ11پر )

بابرکت مہینے میں روزانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کے لئے سحر و افطار کا بندوبست کیا جا رہا ہے ۔ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کی طرح ملتان میں بھی کئی مقامات پر افطار دستر خوان کا اہتمام کیا گیا ہے ۔نشتر ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کے لئے بھی افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے جہاں پر سینکڑوں افراد روزانہ کی بنیاد پر افطاری کرتے ہیں ۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے دینی مدارس کے طلباء، غرباء،جیلوں کے قیدیوں ، یتامیٰ کے علاوہ چوک چوراہوں ، بس سٹاپس اور دیگر پبلک مقامات پرافطار دسترخوان لگائے جا رہے ہیں ۔ایف آئی ایف کے سینکڑوں رضاکار اس خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں۔ ملتان میں اس دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے پبلک مقامات پر مسافروں کی افطاری کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلوچستان ،خیبر پختونخواہ اور تھرپارکر کے مستحقین کے لیے مختلف شہروں سے لاکھوں روپے کا امدادی سامان اور خشک راشن روانہ کیا گیاہے اور یہ سلسلہ جاری رہے۔

فلاح انسانیت

مزید : ملتان صفحہ آخر