ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں مریضہ جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں مریضہ جاں بحق، ورثاء کا احتجاج

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)مقامی تاجر بلال کی والدہ کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ شفٹ کردیا جہاں پر علاج معالجہ کے دوران متا ثر خاتون وفات پا گئی جس پر ورثاء اوراہل علاقہ مشتعل ہوگئے اسی ڈر کی وجہ سے وارڈ کے ڈاکٹرز اور سٹاف خوف کے (بقیہ نمبر13صفحہ11پر )

مارے وارڈ کو خالی کرکے غائب ہو گئے جس پر پو لیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا اور ورثاء سے مذاکرات کرکے میت لیجانے پرراضی کرلیا ، مشتعل ورثاء کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ سمیت حالات انتہائی خراب ہیں لہٰذا وزیر اعلیٰ پنجاب کو فوری وزٹ کرکے حالات کا جا ئزہ لیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر