ملتان صدر کے درجنوں مواضعات آن لائن نہ ہو سکے ،کسان دربدر ،انتقالات التوا کا شکار

ملتان صدر کے درجنوں مواضعات آن لائن نہ ہو سکے ،کسان دربدر ،انتقالات التوا کا ...

ملتان(سپیشل رپورٹر) لینڈ ریکارڈ سنٹرملتان کاسروس سنٹر انچارج نہ ہونے کی وجہ سے ملتان صدر کے درجنوں مواضعات آن لائن نہیں کئے جاسکے ہیں ایک سال کاعرصہ گزرنے کے باوجود کسانوں کاشتکاروں کوان کی زرعی زمینوں کی فردملکیت تک جاری نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کی لینڈ ریکارڈ سسٹم ملتان صدر کے کئی مواضعات کا ریکارڈ (بقیہ نمبر29صفحہ11پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ11پر )کمپوٹرائزڈ ہونے کے باوجود آن لائن نہیں کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کسان گزشتہ ایک سال سے ذلیل وخوار ہورہے ہیں درجنوں انتقالات التوا کاشکار ہیں سرکاری فیسوں میں بھی ہیر پھیر کاانکشاف ہوا ہے مالی پٹواری سابقہ تاریخوں میں بھاری فیسیں لے کر انتقالات کرنے لگے ہیں اس کے علاوہ حکومت کی اعلان کردہ درجنوں سکیمیں کسانوں سے دور ہوگئیں ان کی زرعی زمینوں کی ملکیت کاثبوت نہ ملنے کی وجہ سے کسانوں کوسروس سنٹروں پر ذلیل وخوار کیا جارہا ہے اس سلسلے میں محکمہ مال کے حکام سے رابطہ کیا گیاتو بتایا گیا کہ پہلے لینڈ ریکارڈ سنٹر ملتان کے سروس سنٹر کے انچارج کی آسامی خالی تھی اب اس پر کنٹریکٹ پر تعیناتی کردی گئی ہے امید ہے کہ جلد باقی ماندہ مواضعات کوآن لائن کردیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر