ڈبل سورس کنکشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، میپکو اہلکار پریشان ہوگئے

ڈبل سورس کنکشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، میپکو اہلکار پریشان ہوگئے

ملتان( سٹاف رپورٹر) اندرون شہر ڈبل سورس کنکشنز کیخلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے پر تھرتھلی مچ گئی‘ ڈبل سورس کنکشن لگوانے میں ملوث میپکو اہلکار پریشان ہو گئے‘ ڈبل سورس کنکشنز کیخلاف کارروائی رکوانے اور عارضی طور پر ڈبل سورس کنکشنز ختم کرنے بارے غور شروع کر دیا‘اس بارے میں میپکو سٹی سب ڈویژن (بقیہ نمبر14صفحہ11پر )

کے اسسٹنٹ منیجر حافظ علی حسن نے بتایا کہ وہ ریکوری کے سلسلے میں مصروف ہیں ‘ وہ بہت جلد آپریشن کرائیں گے ‘ ڈبل سورس کنکشن والے صارفین کے تار اور چینجر ضبط کرلئے جائیں گے‘ان کے ڈبل سورس والے میٹر بھی اتار لئے جائیں گے ‘واضح رہے کہ اندرون شہر بڑی تعداد میں ڈبل سورس کنکشن لگے ہوئے ہیں ۔

ڈبل سورس

مزید : ملتان صفحہ آخر