قیادت کی بے رخی، لیگی کارکن نے احتجاجاً ٹماٹروں کی ریڑھی لگالی

قیادت کی بے رخی، لیگی کارکن نے احتجاجاً ٹماٹروں کی ریڑھی لگالی

ملتان ( سپیشل رپورٹر) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ کارکن نے بے روزگاری اوراعلی قیادت کی جانب سے نوکری نہ دیئے جانے پر غربت سے تنگ آکر احتجاجاًٹماٹروں کی ریڑھی لگا لی ہے ۔ اس ضمن میں حکومتی جماعت مسلم لیگ ( ن ) لیبر ونگ ملتان شہر کے صدر فرحان انصاری نے گزشتہ روز نواں (بقیہ نمبر15صفحہ11پر )

شہر چوک پر ریڑھی لگاتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو متعدد بار بذریعہ خطوط اور پریس کا نفرنس اپنی بے روزگاری کے بارے میں اگاہ کیا ہے مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا اور نہ ہی مجھے کسی حکومتی کمیٹی میں ایڈ جسٹ کیا گیا ہے لہذ ا بے روزگاری سے تنگ آکر میں آج سے احتجاجاًپریس کلب ملتان سے نواں شہر چوک تک ریڑھی لگایا کروں گا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر