اساتذہ تنظیموں کا عید کے بعد دوبارہ پنجاب اسمبلی کے سامنے میدان لگانے کا فیصلہ

اساتذہ تنظیموں کا عید کے بعد دوبارہ پنجاب اسمبلی کے سامنے میدان لگانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)اساتذہ تنظیمو ں نے عیدالفطر کے بعد ایک بار پھر لاہو ر میں پنجاب اسمبلی کے سامنے میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا ‘ اساتذہ تنظیمو ں کے رہنماؤں کے مطابق لاہور میں دھرنا رائیگا ں گیا‘شہر شہر مظاہرے کام نہ آسکے‘ حکومت نے دلاسہ دے کر لاہور کا دھرنا ختم کرایا‘مگر اپنا کام (بقیہ نمبر35صفحہ11پر )
جاری رکھا او رصوبے کے سیکڑوں سکولوں کو ڈاؤن گریڈ کر دیا اورپھر لاہور کے 27ہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘اس کے بعد ضلع ملتان کے پہلے 9اور پھر 12گرلز وبوائزہائی و ہائر سیکنڈری سکولوں کو بھی دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا جس سے اساتذہ تنظیموں میں بے چینی پھیل گئی ہے اور انہوں نے عید الفطر کے بعد ایک بار پھر لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے میدان لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مزید سرکاری سکولوں کی نجکاری روکنے اور پہلے سے ’’پیف ‘‘ کو دئیے گئے سکولوں کی واپسی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔دریں اثناء پنجاب ٹیچرز یونین نے ملتان سمیت صوبہ بھرمیں بہتر تعلیمی کارکردگی دکھانے والے سرکاری تعلیمی اداروں کو دانش اتھارٹی کے تحت کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسین اور ایگزیکٹو گروپ کے صدر عابد فرید بزدار نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس میں اساتذہ رہنماؤں کی مشاورت سے کیا اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اساتذہ کی احتجاجی تحریک میں سول سوسائٹی ،تاجر تنظیموں ، طلبہ یونینز ، طلبہ کے والدین سمیت دیگر ٹریڈ ،لیبر یونینز سے رابطے کئے جائیں گے اور ان کو اس تحریک میں شامل کیا جا ئے گا۔