سیکرٹری لیبر کا بھٹہ مزدوروں کے شناختی اورخدمت کارڈ زکا اجراء یقینی بنانے کا حکم
خانیوال (بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان )سیکریٹری لیبر پنجاب نوازش علی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صنعتی کارکنوں اور بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے جدید اور جامع نظام تعلیم کی تشکیل کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے محنت کشوں کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو کر اپنے(بقیہ نمبر40صفحہ11پر )
خاندان کا معاشی اور سماجی معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ یہ بات انہوں نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی سکولوں میں داخلے اور مالی پیکج کی فراہمی کے لیے خدمت کارڈ ز کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی جس میں ڈی سی او خالد محمود شیخ ‘ ڈائریکٹر پراجیکٹ لاہور ریحان نبی ‘ ڈی او لیبر نوید سرور قریشی ‘ ڈسٹرکٹ منیجر پراجیکٹ عبدالوحید سبو ‘ محکمہ تعلیم سمیت تمام دیگر سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ سیکریٹری لیبر نے اجلاس میں بھٹہ مزدوروں کی تصدیق ‘ شناختی کارڈکے اجرا ء ‘ خدمت کارڈ کے اجراء اور مالی پیکج بارے تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈی سی او خالد محمود شیخ نے کہا کہ ضلع خانیوال میں بھٹہ مزدورں کے خدمت کارڈ کے اجراء کے پراسیس کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے متعلقہ افسران پر مشتمل 4کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ ڈی او لیبر نوید سرور قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں اب تک بھٹہ مزدوروں کے3839بچوں کو سکولوں میں داحل کروایا گیا ۔اوراب تک بھٹہ ممدوروں کے مالی پیکج پر مبنی 504خدمت کارڈ ز خانیوال آچکے ہیں جبکہ 522خدمت کارڈ ز شناختی کارڈ نہ ہونے کی بنا پر زیر التوا ہیں ۔ سیکریٹری لیبر نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ مزدوروں کے شناختی کارڈ جلد سے جلد بنوا کر خدمت کارڈ کے اجرا ء کو 100فی صد یقینی بنائیں ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھٹہ مزدورں کے سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔
سیکرٹری