سی ٹی ڈی کی اوچشریف میں کارروائی ‘کالعدم تنظیم کے3اہم دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی اوچشریف میں کارروائی ‘کالعدم تنظیم کے3اہم دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (سٹی رپورٹر ،نمائندہ پاکستان )سی ٹی ڈی کی کاروائی ، کالعدم تنظیم کے 3اہم دہشت گرد گرفتار ، اڑھائی کلو وزنی 2 بم ، ہینڈ گرنیڈ ، کلاشنکوف اور دھماکہ خیز مواد برآمد ، دہشت گرد اوچ شریف مزار میں تراویح کے دوران تخریب کاری کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ، جسے خفیہ ادارے نے ناکام بنا دیا (بقیہ نمبر44صفحہ11پر )
تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوچ شریف میں مزار حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری ماہ رمضان المبار ک میں نماز تراویح کے دوران نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موضع اوچ بخاری میں خفیہ اطلاعات پر مزار سے چند فرلانگ فاصلے پر کاروائی کرتے ہوئے باغ میں چھپے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سرگرم رکن مولوی آصف ، طیب اور جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 عدد اڑھائی کلو وزنی بم ، ہینڈ گرنیڈ،کلاشنکوفیں اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کرکے دہشت گر دوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ، مقامی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ، بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ، سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مزار میں نماز تراویح کے دوران تخریب کاری کر نا چاہتے تھے ۔