حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری، 9مشکوک افراد گرفتار

حساس اداروں کا سرچ آپریشن جاری، 9مشکوک افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ گلگشت کے علاقے خان سٹریٹ میں سرچ آپریشن کیا گیا، دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو (بقیہ نمبر46صفحہ11پر )

بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود150گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران 09کس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر