بہاولپور ضلع کے 12رمضان بازاروں میں گوشت و پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد کی بلڈسکریننگ کا عمل مکمل

بہاولپور ضلع کے 12رمضان بازاروں میں گوشت و پولٹری کے کاروبار سے وابستہ ...

بہاولپور(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور مہار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے 12رمضان بازاروں میں ہنگامی بنیادوں پر گوشت و پولٹری کے (بقیہ نمبر60صفحہ11پر )

کاروبار سے وابستہ افراد، قصاب اور ان کے ملازمین کی بلڈ سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔یہ اپنی نوعیت کا واحد اقدام ہے جس پر ضلع بہاول پور میں ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر وکوآرڈینیٹررمضان بازاربلڈ سکریننگ مہم عبد الرؤف مہر نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ بلڈ سکریننگ کے نتائج کے مطابق ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں گوشت یا پولٹری کا کاروبار کرنے والے افراد وبائی و موذی امراض ہیپاٹائٹس بی اور ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ کا سبب بننے سے محفوظ پائے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی سی او کی ہدایت پر تمام رمضان بازاروں کے قصاب اور ان کے ملازمین کے خون کے نمونے لئے گئے تھے جن کو جدید سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کر کے بلڈ سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کی رپورٹ ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں گوشت وپولٹری کا کاروبار کرنے والے 33افراد کی بلڈ سکریننگ کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر