رمضان بازاروں میں گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر فوری کارروائی کا فیصلہ

رمضان بازاروں میں گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر فوری کارروائی کا ...

ملتان، خانیوال، وہاڑی، میلسی، راجن پور، ڈیرہ غازیخان، لیہ( کرائم رپورٹر، نمائندگان) انتظامی، پولیس اور محکمہ تعلیم افسران کے رمضان بازاروں کے دورے، گرانفروشی اور ناقص اشیاء کی فروخت پر فوری کارروائی کا فیصلہ تفصیل کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے رمضان بازار کا دورہ کیا جس میں انتظامی امور کو چیک کیا گیا ، سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے باغ لانگے خاں رمضان بازار میں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

خریداری کے لئے آئی عوام کے مسائل سنے جن کے حل کے لئے ایس ایچ او چہلیک کو فوری احکامات جاری کئے گئے ، رمضان بازار میں لگی ریٹ لسٹ بھی چیک کی گئی اور فروخت کئے جانے والی اشیا ء خاص کر فروٹ کا معیار چیک کیا گیا آخر میں سکیورٹی کے اقدامات کو بھی چیک کیا گیا بازار کو مزید محفوظ بنانے کے لئے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو ہدایات جاری کی گی۔ سرکل افسران کو سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی تاکہ ہر طرح کی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے، رمضان بازار کے لئے پارکنگ کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ٹریفک کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے وارڈنز کو بھی خصوصی ہدایت دی گئی اور رمضان بازار وں کی حدود میں اضافی نفری تعینات کی گئی۔ خانیوال سے بیورو نیوز، نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈی سی او خالد محمود شیخ او رڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر صبح سویرے سبزی منڈی کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر ای ڈی او زراعت رانا احمد منیر ‘ ای اے ڈی اے ساجد کریم ‘ سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالغفار سمیت دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او /ڈی پی او نے سبزی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کا موقع پر جائزہ لیا ۔ انہوں نے بولی کے دوران بینگن ‘ کریلہ اور گھیا کدو کے خوردہ فروشی کے لیے نرخ نامے مقرر کرنے کا پراسیس ملاحظہ کیا ۔ انہوں نے مقامی اور باہر سے آنیوالی سبزیوں اور پھلوں انگور ‘ چیری‘ آم ‘ کھجور ‘ کریلہ ‘ گھیا کدو ‘ بینگن ‘ آلو ‘ پیاز کے معیار ‘ اوزان اور نرخوں کی جانچ پڑتا ل کی ۔ وہاڑی سے بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی، نامہ نگار کے مطابق ) ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او غازی صلاح الدین نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی وہاڑی کا اچانک معائنہ کیا اور اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی اور نیلام شدہ پھلوں اور سبزیوں کا وزن کرا کے اوسط نرخ مقرر کرائے اس موقع پر ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی اور سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی محمد اعجاز سلیم بھی موجود تھے بعد ازاں ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے رمضان بازار وہاڑی کا معائنہ کیا ور صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے اور ریٹ کارڈ بہتر انداز میں نمایاں مقام پر آویزاں کرانے کی ہدایت کی انہوں نے رمضان بازار کی سیکیورٹی کو بھی چیک کیا اور فیئرپرائس شاپ پر سبزی اور پھل کی کم مقدار کا نوٹس لیتے ہوئے وافر مقدار میں پھل اور سبزی دستیاب رکھنے کی ہدایت کی۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن ضلع وہاڑی شوکت علی طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر سستے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش سستے داموں مل رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار میلسی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس سلسلے میں کوئی بھی شکایت ہو تو صارفین فوری ڈی سی او آفس رابطہ کریں اس موقع پر پی ایس اے ضلعی صدر میاں جہانزیب،چیف ایگزیکٹو سید اظہر عباس بخاری، سید ذ یشان بخاری،ملک خالد رسول ،سید کاشف بخاری، اختر عباس ، راؤ محمد حسین شاہین، میاں منظور حسین صفدر، راؤ ناصر اقبال اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔راجن پور سے نمائندہ پاکستان، نامہ نگار کے مطابق ڈی سی او ظہور حسین گجر کا صبح سویرے سبز ی منڈی کا دورہ ۔دورہ کے دوران انہوں نے سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی حرام ہے، مسلمان ہونے کے ناطے وزن اور مقدار ہر صورت برقرار رکھا جائے جبکہ ماہ رمضان تو بے شک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت ملک سیف الرحمان ،ای اے ڈی اے ابراہیم راشد،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کو مدنظر رکھ کے نرخوں کا تعین کیا جائے۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیرہ غازیخان ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سستے رمضان بازارو ں میں گرانفروشی او رناقص اشیاء کی فروخت کی شکایت پر فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت ہر رمضان بازار میں شکایات سنٹر ز کو فعال کر دیاگیاہے . انہوں نے یہ بات رمضان بازار کے اچانک معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی. ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ رمضان بازارو ں میں تازہ پھل اور سبزیاں رکھی جائیں . عام مارکیٹ کی نسبت رمضان بازاروں کے نرخوں میں واضح کمی ہونی چاہیے ۔ بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے جنریٹرز چالو حالت میں رکھے جائیں . رمضان بازاروں میں سٹالز مالکان اور منیجمنٹ کمیٹیوں کیلئے پنکھے، سایہ او ردیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جا رہاہے ۔لیہ سے نما ئندہ پا کستان کے مطابق ضلع لیہ میں سبزیوں و پھلوں کی بولی کی موثر نگرانی کے نتیجہ میں صارفین کو مارکیٹوں میں ارزاں نرخوں پر پھل و سبزیاں میسر آرہی ہیں اور قیمتوں میں استحکام کا رحجان روبہ عمل ہے یہ بات ڈی سی او لیہ سید واجدعلی شاہ ،ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاء علی الصبح سبزی منڈی لیہ میں بولی کے عمل کی نگرانی کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انہوں نے آم ،خربوزہ ،کیلے ،آلو بخارہ ،آڑو،سیب ،بھنڈی توری،سادہ توری ،کریلے ،بیگن ،کدو،ٹماٹر،آلو ،پیازودیگر کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی اور آڑھتیوں کوناجائز منافع خوری سے اجتناب کرنے اور تازہ پھل و سبزیاں منڈیوں میں لانے کی ہدایت کی اس موقع پر ای ڈی زراعت سندھو،ای ائے ڈی ائے محمد طاہر ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ ،تحصیل دار محال محبوب اقبال ہنجرا ہمراہ تھے ۔

کارروائی فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر