گیسٹرو میں مزید شدت ‘ ملتان کے ہسپتالوں میں 230 ‘ خانیوال میں 37 مریض داخل

گیسٹرو میں مزید شدت ‘ ملتان کے ہسپتالوں میں 230 ‘ خانیوال میں 37 مریض داخل

ملتان ‘ خانیوال ( وقائع نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) گیسٹرو کے مرض میں مزید شدت آگئی ۔ اس ضمن میں ملتان کے ہسپتالوں میں 230 جبکہ خانیوال میں میں 37 مریضوں کو داخل کروایا گیا ۔(بقیہ نمبر57صفحہ11پر )

ملتان سے وقائع نگار کے مطابق گیسٹرو کے مرض میں مبتلا مریضوں کی آمد کا سلسلہ گزشتہ روز بھی ملتان کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری رہا جس میں 230 مریضوں کو داخل کروایا گیا ہے ۔ 83 مریضوں کو طبی امدادکے بعد صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ہیٹ سٹروک کے 47 مریضوں کو بھی مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔ خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ روز گیسٹرو میں مبتلا37افراد ڈسٹرکٹ ہسپتال لائے گئے جن میں20 خواتین بھی شامل ہیں متاثرہ افراد میں شازیہ ،رضیہ ،کرن، شمیم ،کلثوم ،خالدہ ،یاسر، امیرا ں بی بی ،کلیم ،صوبیہ ودیگر شامل ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر