ماہ رمضان میں مسلمانوں کو تمام اختلافات بھلادینے چاہیں ‘ اعجاز الحق

ماہ رمضان میں مسلمانوں کو تمام اختلافات بھلادینے چاہیں ‘ اعجاز الحق

ڈاہرانوالہ (نامہ نگار) اسلام امّن کا دین ہے ماہ مقدس رمضان المبارک ہمیں صبر سکھاتا ہے مقدس ماہ میں مسلمانوں کو تمام اختلافات بھلا دینے چاہیں اور آپس میں پیار محبت سے رہنا چاہیئے ۔نبی کریم ؐ کی فرمودات پر عمل سے ہی ہماری زندگیوں(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

میں نکھار آ سکتا ہے پاکستان اس وقت ترقی کی جانب گامزن ہے مسائل کے حل کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ محمد اعجازالحق رکن قومی اسمبلی نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے قبل’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا ۔محمد اعجازالحق نے کہا کہ پاکستان معدنیات سے مالا مال ملک ہے ۔اور وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے مخلص ہیں ۔سیاستدانوں کو چاہیئے کہ وہ میز پر بیٹھ کر مسائل حل کروائیں ۔احتجاج مسئلے کا حل نہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر