مسائل کے گرداب میں گھری عوام بینظیر بھٹو کو یاد کر رہی ہے ‘ پی پی پی

مسائل کے گرداب میں گھری عوام بینظیر بھٹو کو یاد کر رہی ہے ‘ پی پی پی

ملتان ( پ ر ) آج 21 جون بروز منگل سابق وزیر اعظم و چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی مخترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب بمقام سٹی سیکرٹریٹ نزد ایم ڈی اے چوک میں بوقت 6 بجے شام ہوگی اور بعدازاں ساڑھے 6 بجے شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش(بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کرنے کیلئے ایم سلیم راجہ و دیگر پارٹی رہنماؤں ‘ کارکنان کے ہمراہ کینڈل لائٹ بھی کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ کلرکس بار روم ضلع کچہری میں حاجی امین ساجد کے زیر اہتمام شہید بے نظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب 11 بجے دن ہوگی ۔ مسائل کے گرداب میں گھری عوام آج محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو یاد کر رہی ہے کیونکہ حکمران ملک سے غائب ہو کر قوم و ملک کو ویڈیو لنک کے ذریعے چلا رہے ہیں اور قیادت کا شدید فقدان نظر آ رہا ہے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو آج شہید بے نظیر بھٹو کے عوامی ویژن کی تکمیل کیلئے میدان عمل میں نکل چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان کوآرڈی نیشن کمیٹی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم ‘ پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے رہنما بشیر احمد ‘ خالد حنیف لودھی ‘ سلیم الرحمن میو ‘ رئیس الدین قریشی ‘ ابوبکر اعوان ‘ عبدالرؤف لودھی ‘ علی رضا مڑل ‘ ظہیر عباس ‘ لیاقت انجینئر ‘ امین ساجد ‘ سلیم شہزاد ‘ محمد مدنی ‘ شریف بھٹہ ‘ ظفر اقبال اعوان ‘ نادر سلطان ‘ آصف سہیل سپرا ‘ بلاول کھوکھر ‘ راؤ شہزاد ‘ نواز خان و دیگر نے چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلز لیبر بیورو و جنوبی پنجاب کے سابق صدر ملک بشیر احمد کی رہائش گاہ پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر اﷲ بخش ‘ ملک عارف ‘ مہر ارشد ‘ بلال خان بلوچ ‘ صادق شریف ‘ محمد شہباز و دیگر کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر