اپوزیشن کے شور شرابے سے ملکی ترقی کا عمل رک نہیں سکتا ‘ علی حسن گیلانی
اوچ شریف(نمائندہ پاکستان)رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے واویلے سے پاکستان کی ترقی کا عمل نہیں رک سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوا ز شریف جلد صحت یاب ہو کر قوم کے درمیان ہونگے۔ انہوں نے کہا 2016کا سال پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کا ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے غوث الاعظم ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر شہزاد سہیل خاکوانی ،سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر سید عامر علی شاہ سمیت لیگی عہدیداروں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ان کا لیڈر ملک کی سیاست پر عقابی نگاہ رکھنے والا عوام دوست وزیر اعظم ہے۔ 2018سے قبل انتخابات کا خواب دیکھنے والے اپنی ساکھ بچانے کے لیے بہکے ہوئے بیانات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے عوام اور کسان دوست بجٹ پیش کیا ہے جس سے ملک میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
علی حسن گیلانی