بارڈ ملٹری پولیس کی کاروائی 2 سمگلر گرفتار ‘ موٹر سائیکل برآمد

بارڈ ملٹری پولیس کی کاروائی 2 سمگلر گرفتار ‘ موٹر سائیکل برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شادن لُنڈ ( نامہ نگار ) بارڈر ملٹری پولیس کی کاروائی ‘2 سمگلرگرفتار،تفصیل کے مطابق بارڈر ملٹری پولیس کے دفعدار ضیاء اللہ لُنڈ درہ مٹی موہئی کے علاقہ میں دوران گشت 2 افراد کو (بقیہ نمبر52صفحہ11پر )
مشکوک حالت میں گرفتار کر لیا،جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے،چنانچہ پولیس نے پیچھا کر کے گرفتار کر لیا،جس میں محمد اسماعیل ولد جعفر پٹھان رہائشی پل اور دوسرا محمد حُسین ولد سناوٹ رہائشی رکنی لورالائی کی شناخت ہوئی،اور ان کے قبضہ سے ایک عدد موٹرسائیکل ، 3-4بوتل پیٹرول برآمد ہوا،اس موقع پر ضیاء اللہ لُنڈ نے بتایا کہ یہ افراد کافی عرصہ سے اسلحہ ، منشیات، نان پیڈ کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث تھے،ان کی کافی عرصہ سے اس علاقہ میں سرگرمیاں جاری تھیں،ان کے خلاف تحقیق کے بعد انکشافات کی توقع ہے۔