لاہور سپلائی ہونے والا مردہ مرغیوں کا 20من گوشت پکڑا گیا ، ملزم گرفتار
شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خانپور کے قریب سے مردہ مرغیوں کا 20من گوشت پکڑ لیا ۔
جیو نیو ز کے مطابق مردہ مرغیوں کا گوشت شیخوپورہ سے لاہور لایا جا رہا تھا کہ خفیہ اطلاع پر گاڑی کو روکا گیا جس سے گوشت برآمد ہوا تاہم اس دوران 5افراد کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور کے مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو سپلائی کرتے تھے جبکہ تکے کباب اور شوارما فروشوں کی بھی یہی گوشت سپلائی کیا جاتا تھا ۔ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پچھلے کافی عرصے سے اس مکرو کاروبار میں ملوث ہیں اور لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرتے ہیں ۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں