پنجاب اسمبلی میں اسحاق ڈار کے ’ اگر دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں‘ کے بیان کیخلاف قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں اسحاق ڈار کے ’ اگر دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں‘ کے بیان ...
پنجاب اسمبلی میں اسحاق ڈار کے ’ اگر دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں‘ کے بیان کیخلاف قرارداد جمع

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے قومی اسمبلی میں ” اگر دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں“ کے بیان پر اپوزیشن سیخ پا نظر آتی ہے اور پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ کے خلاف قرارداد جمع کرادی۔

پنجاب اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ کے بیان کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قرار داد جمع کرائی گئی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کا بیان ” اگر دال مہنگی ہے تو عوام چکن کھائیں“ عوام سے بھونڈا مذاق ہے ۔ وزیر خزانہ اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔

مزید : لاہور