بے نظیر کایوم پیدائش ملک سے جبر، ظلم، آمریت کی رخصتی کا بھی دن ہے:خورشید شاہ

بے نظیر کایوم پیدائش ملک سے جبر، ظلم، آمریت کی رخصتی کا بھی دن ہے:خورشید شاہ
بے نظیر کایوم پیدائش ملک سے جبر، ظلم، آمریت کی رخصتی کا بھی دن ہے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم ولادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بے نظیر کایوم پیدائش ملک سے جبر،ظلم،آمریت کی رخصتی کا بھی دن ہے۔بے نظیر شہید کی جدوجہدکو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاتا رہے گا۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 63ویں یوم پیدائش پر اپنے خصوصی بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلیے عظیم قربانیاں دیں، شہید بی بی نے ہمت ، جرات ، ذہانت سے وہ کر دکھایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی،کوئی نہیں جانتا تھا کہ ضیاءجیسے آمر کو محترمہ کے ہاتھوں تاریخ میں دفن ہونا ہوگا،بے نظیر بھٹو نے ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے بعد ایک نئی تاریخ رقم کی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
خورشید شاہ نے کہا کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہیدبے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ اس ملک پر آج عوام ، آئین اور پارلیمنٹ کی حکمرانی ہے۔جب بھی جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پی پی والوں نے بے مثال قربانیاں دیں ،اب عوام کیساتھ اداروں کو بھی جمہوریت کی اہمیت کی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے ۔اب ہر ادارہ اور ہر فرد آئین کی حفاظت بہتر انداز میں کرنے کیلئے پر عزم ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم بھٹو، بی بی رانی اور جمہوریت کے پیروکار ہیں اور عہد کرتے ہیں جمہوریت کیلئے بی بی شہید کی متعین کردہ راہ سےانحراف نہیں کرینگے۔