برسلز میں شاپنگ مال میں بم کی اطلاع،علاقے محاصرہ کر لیا گیا،مشتبہ شخص گرفتار
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے مرکز ی علاقہ میں واقع ایک شاپنگ مال میں بم کی اطلاع پرسکیورٹی اداروں اور امدادی کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ہے جبکہ مال کومکمل طورپر خالی کرالیا گیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت کے مرکزی علاقوں کو محاصرہ میں لے لیا گیا جبکہ حکام کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے بم ڈسپوزل یونٹس کو بھی طلب کر لیاگیا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے نے ایک مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے دس افراد کوعدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔