ملتان : این ایل سی بائی پاس کے قریب گھر میں دھماکہ ، 2پولیس اہلکار زخمی, تحقیقات جاری

ملتان : این ایل سی بائی پاس کے قریب گھر میں دھماکہ ، 2پولیس اہلکار زخمی, ...
ملتان : این ایل سی بائی پاس کے قریب گھر میں دھماکہ ، 2پولیس اہلکار زخمی, تحقیقات جاری

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) این ایل سی بائی پاس کے قریب ایک گھر میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے علاقے این ایل سی بائی پاس کے قریب ایک گھر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔

واقعے کے بعد ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ گھر والوں نے انہیں بتایا ہے کہ گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے مگر جب گھر میں جا کر امدادی کارروائیاں کی گئیں تو گھر میں کوئی سلنڈر موجود نہیں تھا ۔

دھماکے کے بعد گھر میں بارود کی بو پھیل گئی جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ بارودی مواد کا دھماکہ ہے تاہم تلاشی کے دوران گھر سے مزید دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کے مکین کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ سڑک کنارے سے ایک مشکوک شاپر ملا ہے ۔

مزید : ملتان