اعظم گارڈن میں مکان کی چھت گر گئی ، 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق،3 زخمی

اعظم گارڈن میں مکان کی چھت گر گئی ، 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق،3 زخمی
اعظم گارڈن میں مکان کی چھت گر گئی ، 2بچوں سمیت 4افراد جاں بحق،3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے علاقے اعظم گارڈن میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعظم گارڈ ن میں بارش نے چار زندگیاں نگل لیں ۔ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ چھت گرنے کے واقعے میں ساس بہو اور 2بچے جاں بحق ہوئے ہیں اور ملبہ ہٹانے کیلئے امدادی کام جاری ہیں تاہم ملبے تلے کسی اور فرد کے دبے ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔زخمیوں کو نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت شمع بی بی ، منظوراں بی بی جبکے بچوں کی شناخت بلال اور حاجرہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 

مزید :

لاہور -