مفتی قوی کو تو عید کا چاند ابھی نظرآگیا ، قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں رکھ لیں:حافظ حمداللہ

مفتی قوی کو تو عید کا چاند ابھی نظرآگیا ، قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں ...
مفتی قوی کو تو عید کا چاند ابھی نظرآگیا ، قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں رکھ لیں:حافظ حمداللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مفتی قوی اور قندیل بلوچ کی ملاقات اور ’بے تکلف‘سیلفیوں پر تبصرے کرنے والوں میں جمعیت علما اسلام ف کے سینیٹر حافظ حمداللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مفتی قوی کو تو عید کا چاند ابھی نظرآگیا وہ بھی افطاری کے بعد۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مفتی صاحب عید کا چاند دیکھنے سے پہلے مجھے دیکھنا چاہتے تھے:قندیل

سینٹ کے اجلاس میں بھی سیلفیوں کی باز گشت سنائی دی اور اس موقع پر حمد اللہ  نے مشورہ دیا کہ ایسا کریں، قندیل بلوچ کو رویت ہلال کمیٹی میں شامل کر لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں مفتی عبدالقوی بھی شامل ہیں ۔آپ نے ایسے مفتی کو رویت ہلال کمیٹی میں رکھا ہے،مفتی کی ٹوپی خاتون نے سرپر رکھ کر سیلفی بنائی،یہ وہی ہیں نہ جو قندیل بلوچ کے ساتھ نظر آ رہے تھے،مفتی قوی کو افطاری کے بعد رمضان میں ہی عید کا چاند نظر آیا ۔

مزید :

اسلام آباد -