بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ، گڑھی خدا بخش میں قرآن خوانی کی جائیگی

بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ، گڑھی خدا بخش میں قرآن خوانی کی ...
بینظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے ، گڑھی خدا بخش میں قرآن خوانی کی جائیگی

  

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہید بے نظیر بھٹو کی 63ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے اور اس موقع پر نوڈیرہ ہاﺅس میں افطار ڈنر کے بعد کیک کاٹا جائے گا جبکہ گڑھی خدا بخش میں انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائیگی۔بینظیر بھٹو 21 جون 1953کو کراچی میں پیداہوئیں۔

نیو نیوز کے مطابق نوڈیرہ ہاﺅس میں بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا اور اس تقریب میں بینظیر کی صاحبزادی آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو شرکت کریں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوڈیرو ہاﺅس میں آج افطار ڈنر کے بعد بے نظیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا جبکہ گڑھی خدا بخش میں انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائیگی جس میں پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کریگی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی انکے یوم پیدائش پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تقریب شام سوا سات بجے اپوزیشن لابی میں ہو گی جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے ۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینٹر اور ارکان قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔

مزید : حیدرآباد