پشاور : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،سائنس گروپ میں پہلی 3پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں

پشاور : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،سائنس گروپ میں پہلی ...
پشاور : میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،سائنس گروپ میں پہلی 3پوزیشنز لڑکیاں لے اڑیں

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے مطابق سائنس گروپ میں پہلی 3پوزیشنز لڑکیوں نے حاصل کرلی ہیں جبکہ بورڈ میں تمام 20 پوزیشنیں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے حاصل کی ہیں اور کوئی بھی سرکاری تعلیمی ادارہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

میٹرک کے سالانہ امتحان میں سائنس گروپ میں عائشہ امجد نے 1042 نمبر لےکر پہلی پوزیشن لی ہے جبکہ علیزہ گل نے 1039 نمبر حاصل کر کے دوسری اور ماریہ نے 1038 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی ہے ۔ دوسری طرف آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا ایک لڑکا ہے لیکن یہاں بھی دیگر دونوں پوزیشنز لڑکیوں نے ہی حاصل کی ہیں۔

آرٹس گروپ میں عبدالباسط 952 نمبرلے کر پہلی پوزیشن پر رہے جبکہ نادیہ خان نے 938 نمبر لے کر دوسری اورماہ نور خورشید نے 936 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

مزید : پشاور