لیاقت بلوچ کا شاہ محمود قریشی کو فون ، ٹی او آر پر رضا مند کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق

لیاقت بلوچ کا شاہ محمود قریشی کو فون ، ٹی او آر پر رضا مند کرنے کیلئے حکومت پر ...
لیاقت بلوچ کا شاہ محمود قریشی کو فون ، ٹی او آر پر رضا مند کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو ٹیلی فون کیا اور ٹی او آر معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک پر تفصیلی تبادلی خیال کیا ۔

دونوں رہنماﺅں نے پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر کی تشکیل پر بھی مشاورت کی ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مشترکہ اجلاسوں پر بھی غور کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اپوزیشن ٹی او آر کے حوالے سے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کریگی اور اپوزیشن کے ٹی او آر ماننے کیلئے حکومت پر دباﺅ بڑھایا جائیگا ۔

مزید : لاہور