سابق صدر آصف زرداری کاوزیر داخلہ سندھ کو فون ، اویس علی شاہ کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت

سابق صدر آصف زرداری کاوزیر داخلہ سندھ کو فون ، اویس علی شاہ کی بحفاظت بازیابی ...
سابق صدر آصف زرداری کاوزیر داخلہ سندھ کو فون ، اویس علی شاہ کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق صدر آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ کو ٹیلی فون کیا اور چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی تفصیلات معلوم کیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری نے وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو ٹیلی فون کیا اور انہیں ہدایت کی کہ اویس شاہ کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس انہیں اس معاملے پر ہونے والی پیش رفت سے ہر لمحہ آگاہ رکھے اور مغوی کی بازیابی کیلئے کوئی کسر روا نہ رکھی جائے۔

مزید :

کراچی -