رینجرز نے اویس علی شاہ کے اغواءکاروں کی اطلاع دینے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

رینجرز نے اویس علی شاہ کے اغواءکاروں کی اطلاع دینے پر 25لاکھ روپے انعام کا ...
رینجرز نے اویس علی شاہ کے اغواءکاروں کی اطلاع دینے پر 25لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ رینجرز نے اویس علی شاہ کے اغواءکاروں کی اطلاع دینے والوں کیلئے انعام کا اعلان کر دیا ۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اویس علی شاہ کے اغواءکاروں کے بارے میں خبر دینے والے کو 25لاکھ روپے بطور انعام دیا جائے گااور اغواءکاروںکی اطلاع رینجرز کے ہیلپ لائن نمبر 1101 پر دی جاسکتی ہے جبکہ واٹس ایپ نمبر 2369996-0316پربھی دی جاسکتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع دینے والوں کا نام سیغہ راز میں رکھا جائیگا ۔

مزید :

کراچی -