مصر کی عدالت نے سعودی عر ب کو جھٹکادیدیا، امیدوں پر پانی پھر گیا

مصر کی عدالت نے سعودی عر ب کو جھٹکادیدیا، امیدوں پر پانی پھر گیا
مصر کی عدالت نے سعودی عر ب کو جھٹکادیدیا، امیدوں پر پانی پھر گیا

  

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے سعودی شاہ سلمان کے دورے کے موقع پر تیران اور صنافیر کے جزائر سعودی عرب کے حوالے کر نے کا اعلان کیاتھا لیکن اب مصر کی ایک عدالت نے بحیرہ احمر کے دو جزیرے سعودی عرب کو لوٹانے کے حکومتی فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق مصر کے صدر کے اعلان کے بعدملک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور ان مظاہروں کے دوران 150سے زائد لوگوں کو جیل بھیج دیاگیاتھا ۔صدر السیسی کی جانب سے جزیروں کی حوالگی کے فیصلے پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی اور کشیدگی پیدا ہوئی جس کے بعد انھیں اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہنا پڑا کہ یہ جزیرے ہمیشہ سے سعودی عرب کے تھے۔مصری فوج ان جزیروں پر 1950 ءسے سعودی عرب ہی کی درخواست پر تعینات ہے۔

مصر کی ایک انتظامی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اس سرحدی معاہدے کو منسوخ کر دیا اور قراردیاہے کہ دونوں جزیرے مصر کے زیرِ اختیار رہیں گے۔

منگل کو آنے والا انتظامی عدالت کا یہ فیصلہ حتمی نہیں بلکہ اس کیخلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل کی جاسکتی ہے اور اگر اس فیصلے کی توثیق ہوگئی تو خلیج العقبہ کے دہانے پر موجود غیرآباد جزائر تیران وصنافیر کی حوالگی پر قانونی پابندی لگ جائے گی ۔

مزید : عرب دنیا