خاتون کی پالتو بلی اچانک بار بار اس کی چھاتی پر پنجے مارنے لگی، بظاہر بے ضرر نظر آنے والے اس اقدام کی اصل وجہ سامنے آئی تو خاتون کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

خاتون کی پالتو بلی اچانک بار بار اس کی چھاتی پر پنجے مارنے لگی، بظاہر بے ضرر ...
خاتون کی پالتو بلی اچانک بار بار اس کی چھاتی پر پنجے مارنے لگی، بظاہر بے ضرر نظر آنے والے اس اقدام کی اصل وجہ سامنے آئی تو خاتون کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) پیاری پیاری بلیاں کسے اچھی نہیں لگتیں لیکن برطانوی خاتون اینجلا ٹیننگ کی بلی تو انہیں جان سے بھی عزیز ہے ، اورہو بھی کیوں نہ، کہ اس بلی نے تو ان کی جان بچائی ہے۔

ویب سائٹwwwn کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ اینجلا کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کیلئے قدرت کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ ان کے انہیں پیاری بلی مسی جیسا تحفہ ملا۔ نیو کاسل شہر سے تعلق رکھنے والی اینجلا نے بتایا کہ تین سال قبل ان کی بلی نے کچھ عجیب و غریب رویے کا اظہار شروع کر دیا۔ وہ بار بار ان کی چھاتی پر اپنے پنجے مارنے لگی تھی۔ اینجلا کا کہنا ہے کہ پہلے تو انہیں اس بات کی کچھ سمجھ نہ آئی اور حتیٰ کہ وہ بعض اوقات اپنی بلی کی بے معنی حرکت سے کوفت بھی محسوس کرتی تھیں، لیکن جب بلی نے مسلسل یہ کام جاری رکھا تو انہیں کچھ تشویش لاحق ہونے لگی۔ ان کے ذہن میں خیال پیدا ہوا کہ بلی انہیں کسی خطرے سے خبردار کر رہی ہے لہٰذا وہ اپنے معائنے کیلئے ہسپتال چلی گئیں۔

وہ خاتون جو سانپ کے ساتھ سویا کرتی تھی،اچانک سانپ کی طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹر نے ایسی وجہ بتائی کہ لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل گئی،ایسی کہانی کہ کسی کو بھی سوچنے پر مجبور کر دے‎

جب ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا تو یہ حیرت ناک انکشاف ہوا کہ اینجلا کی چھاتی میں کینسر کے خلیات پیدا ہو رہے تھے، اور کینسر کے ابتدائی خلیات عین اسی جگہ موجود تھے جسے بلی اپنے پنجوں سے بار بار چھوتی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ابھی یہ بیماری انتہائی ابتدائی شکل میں تھی لہٰذا ان کا بروقت آپریشن کیا گیا اور وہ صحت یاب ہو گئیں۔

اینجلا کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ان کی بلی کا رویہ بھی نارمل ہو گیا، لیکن جب حال ہی میں ایک دفعہ اس نے پھر انہیں اسی جگہ پر چھونا شروع کیا تو وہ فوراً سمجھ گئیں کہ بیماری دوبارہ پیدا ہو رہی ہے۔ جب وہ ہسپتال گئیں تو ایک بار پھر اس بات کی تصدیق ہو گئی۔ اس بار بھی ڈاکٹروں نے فوراً آپریشن کیا اور اینجلا ایک بار پھر صحت یاب ہیں۔

رواں سال جب برطانیہ میں نیشنل کیٹ ایوارڈ ز2016 کا مقابلہ منعقد ہوا تو اینجلا نے اپنی بلی کو بھی اس میں مقابلے پیش کیا۔ اینجلا کی بلی کے شاندار کارنامے پر اسے مقابلے کی فاتح اور برطانیہ کی قومی بلی کے اعزاز سے نوازا گیا، اور تعریفی سند کے علاوہ اسے ایک خوبصورت سنہری تاج بھی پہنایا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس