دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے : جنرل راحیل شریف
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے،ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی ضروت ہے ۔
نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز ‘‘کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جرمنی کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ۔جرمن وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو اپنے بھر پور تعاون اور حمائت کا یقین دلایا ۔ملاقات میں علاقائی امن و امان اور سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکی ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی کوشش ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے تحت قبائلی علاقوں کو سرحد تک کلیئر کر دیا گیا ہے ،دہشت گردوں کے روابط اور نیٹ ورک کو تباہ کر دیا جا چکا ہے ، اب عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا ،کسی بھی قوم سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں ،کامیابی کے ساتھ آپریشن ضرب عضب مکمل کر رہے ہیں،اس موقع پر بین الاقوامی حمائت اور پاکستانی موقف کو بہتر انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہے ۔