نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کو بھلا دیا ،ان کا انداز حکمرانی تخت شریف کی بادشاہت والا ہے :بلاول بھٹو

نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کو بھلا دیا ،ان کا انداز حکمرانی تخت شریف کی ...
نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کو بھلا دیا ،ان کا انداز حکمرانی تخت شریف کی بادشاہت والا ہے :بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بھمبر (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے چارٹر آف ڈیمو کریسی کو بھلا دیا ،کہنے کو جمہوری حکومت ،انداز حکمرانی تخت شریف کی بادشاہت والا ہے ،تخت شریف نہیں چاہتا کہ جمہوری ادارے مضبوط ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیمو کریسی وہ روڈ میپ ہے جو پاکستان کو آگے کی طرف لے جاتا ہے ،اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان کی یہ حالت نہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دی جا رہی ،موجودہ حکومت ہر ادارے میں جوڑ توڑ کرتی ہے ۔
بھمبر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ہے ،آج سورج دیر تک روشن رہ کر اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں بہت کم شخصیت ہوتی بے نظیر جیسی ہوتی ہیں ،بے نظیر نے ناممکن کو ممکن بنا دیا ،بے نظیر آمریت کے خلاف جدو جہد کی علامت ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میں بے نظیر کا بیٹا ہوں ، میری سیاست غیریبوں ،مزدورں اور مظلوموں کے لیے ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کہتے ہیں سیاست بلاول کے لیے مشکل نہیں نا ممکن ہے ،میڈ یا میں پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی ختم ہو گئی ہے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جہاں بھی پیپلز پارٹی جلسے کرتی ہے وہاں لوگ جوق در جوق جمع ہوتے ہیں ،آج کا جلسہ تو ٹریلر ہے ،بہت جلد خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور پنجاب بھی جاﺅں گا ۔

مزید :

قومی -