وہ ایک اہم ترین چیز جو سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے، خریدنا چاہتے ہیں تو چند دن انتظار کرلیں کیونکہ۔۔۔

وہ ایک اہم ترین چیز جو سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے، خریدنا چاہتے ہیں ...
وہ ایک اہم ترین چیز جو سعودی عرب میں بے حد سستی ہونے والی ہے، خریدنا چاہتے ہیں تو چند دن انتظار کرلیں کیونکہ۔۔۔

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بڑے شہروں میں زمین کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، لیکن رئیل اسٹیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر استعمال شدہ زمینوں پر لگنے والے نئے ٹیکس کے نتیجے میں یہ قیمتیں آنے والے دنوں میں حیرت انگیز حد تک کم ہونے والی ہیں۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر استعمال شدہ قطعات اراضی پر 2.5 فیصد کا سالانہ ٹیکس متعارف کروایا جارہا ہے اور رئیل اسٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکس لگنے کے بعد زمین کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوجائیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے ٹیکس کی وجہ سے پراپرٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں مارکیٹ مستحکم ہوجائے گی اور اگلے دو سال کے دوران پراپرٹی کی مارکیٹ میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آئے گی۔

سعودی عرب میں ایک ایسی چیز بلیک ہونا شروع ہوگئی کہ عمرہ پر گئے زائرین کی واقعی ٹانگیں کانپنے لگ گئیں

مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رئیل سٹیٹ کمیٹی کے چیئرمین منصور ابوریاش کا کہنا تھا کہ ان کے اندازے کے مطابق بڑے شہروں میں تقریباً 40 فیصد زمین غیر استعمال شدہ پڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس زمین کو استعمال میں لایا جائے تو اس سے تقریباً 30 ارب ریال کے فوائد حاصل ہوں گے۔

رئیل اسٹیٹ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ خالی پڑی زمینوں پر ٹیکس لگنے سے جائیداد کی قیمتیں نارمل سطح پر آجائیں گی اور اگلے دو سال کے دوران یہ قیمتیں مستحکم بھی ہوجائیں گی۔ سرمایہ کاری کے مقصد کے تحت خالی رکھی گئی زمینوں کا استعمال بھی شروع ہوجائے گا، اور یہ مڈل کلاس کے لئے بہت اچھی خبر ہوگی کیونکہ اس سے ناصرف کاروبار اور روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ رہائشی مکانات کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں مکانوں کی قیمتیں اور کرایے بھی کم ہوں گے۔

مزید : عرب دنیا