طالبعلموں کے سامنے خاتون ٹیچر نے مخصوص لباس پہن کر سٹوڈنٹ کو ایسی پیشکش کردی کہ فوراً ہی پوری یونیورسٹی جمع ہوگئی، ہر کوئی حیرت میں ڈوب گیا
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکے تو لڑکیوں کو پرپوز کرتے آئے ہیں لیکن وہ کیسا منظر ہو گا جب ایک لڑکی لڑکے کو پرپوز کرتی ہو گی اور لڑکی بھی یونیورسٹی کی پروفیسر اورپوری یونیورسٹی کے سامنے اپنے سٹوڈنٹ کو پرپوز کرتی ہوئی!!!گزشتہ دنوں چین میں یہ واقعہ ہونان یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ سائنس میں دیکھنے کو ملا۔ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکا کچھ عرصہ قبل ہی اس پروفیسر کی کلاس میں آیا تھا اور وہ اسے دل دے بیٹھی۔ پھر ایک روز اس نے لڑکے کو پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے بھرپور تیاری کی۔ اس نے خود بھی دلہن کا لباس زیب تن کیا اور اپنی چند سہیلیوں کو بھی ویسا ہی لباس پہنایا۔ ہاتھوں میں گلاب کے سرخ پھولوں کا ایک گلدستہ لیا اور محبت کی نمائش کے دیگر”آلات“ سے لیس ہو کر عین یونیورسٹی کے درمیان میں لڑکے کو جا لیا۔ اس موقع پر خاتون پروفیسر نے بیک گراﺅنڈ میوزک کا بھی انتظام کر رکھا تھا اور پورا آرکسٹرا اس کے ساتھ تھا۔ لڑکا جو کہ بالکل سادہ لباس میں ملبوس تھا اور تصاویر سے لگتا ہے کہ اسے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اس کے ساتھ یہ خوشگوار واقعہ بھی ہونے جا رہا ہے۔ اس اہتمام کے ساتھ پروفیسر اپنے طالب علم کو پھول پیش کرتی ہے اور شادی کی پیشکش کرتی ہے جسے طالب علم قبول کر لیتا ہے۔سینکڑوں کی تعداد میں یونیورسٹی کے طلبہ ان کے اردگرد کھڑے ہوتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر پرپوزل کی اس تقریب کی تصاویر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں اور زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین اس لڑکے کی قسمت پر رشک بلکہ حسد کر رہے ہیں۔ اکثر کا کہنا ہے کہ ”کاش ہمیں بھی ایسی اچھی ٹیچر میسر ہوتی۔“