سعودی عرب میں 9 چینیوں کے ساتھ امام مسجد نے ایک کام ایسا کردیا کہ سب کے سب فوری ایمان لے آئے، انتہائی روح پرور واقعہ

سعودی عرب میں 9 چینیوں کے ساتھ امام مسجد نے ایک کام ایسا کردیا کہ سب کے سب فوری ...
سعودی عرب میں 9 چینیوں کے ساتھ امام مسجد نے ایک کام ایسا کردیا کہ سب کے سب فوری ایمان لے آئے، انتہائی روح پرور واقعہ

  


جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 9چینی باشندوں نے ایک مسجد کے امام اور علاقے کے مسلمانوں کے روئیے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل یہ چینی مزدورمسجد کے قریب سڑک کنارے کارٹن کے ڈبوں پر سو رہے تھے کہ امام مسجد ڈاکٹر ولید عجاجی (Dr. Walid Ajaji) اور دیگر اہل علاقہ انہیں مسجد میں لے آئے اور مسجد کے صحن میں انہیں رہائش کے لیے مناسب جگہ فراہم کی اور ان کے لیے کھانے پانی کا انتظام کیا۔ غیرمسلم ہونے کی وجہ سے پہلے تو یہ مزدور کچھ خوفزدہ تھے۔ وہ سمجھ رہے تھے کہ مسلمان ان کے ساتھ لازماً برا سلوک کریں گے لیکن جب ان کے ساتھ انتہائی ہمدردانہ سلوک کیا گیا تو وہ اس پر بہت حیران ہوئے۔ امام مسجد نے ان مزدوروں کی چینی سفارتخانے سے رابطہ کرنے میں بھی مدد کی تاکہ سفارتخانہ ان کی بحفاظت واپسی کے انتظامات کر سکے۔ مسلمانوں کے اس قدر حسن سلوک پر مزدور اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔“

عرب ملک کی وہ نوجوان لڑکی جس نے رمضان المبارک میں ایسا کام کردیا کہ ہر غیر ملکی مزدور کا دل جیت لیا

امام مسجد ڈاکٹر ولید کا کہنا تھا کہ ”یہ مزدور ایک کمپنی میں کام کرتے تھے۔ کمپنی کے مالک نے انہیں کچھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی تھیں اور ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک کیا تھا۔ ان لوگوں نے ان مزدوروں کے سامنے مسلمانوں کا انتہائی برا تشخص اجاگر کیا، مگر جب وہ ہمیں یہاں ملے اور ہم انہیں مسجد میں لے کر آئے اور ان کی مدد کی تو مسلمانوں کے متعلق ان کی سوچ تبدیل ہو گئی اور وہ حلقہ¿ اسلام میں داخل ہو گئے۔“چینی مزدوروں کا کہنا تھا کہ ”ہم جلد اس ملک سے چلے جائیں گے لیکن ہم ہمارا نیا مذہب اور یہاں کے نیک اور ہمدرد لوگوں کی خوبصورت یادیں اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ ان لوگوں کا حسن سلوک ہمیں کفر کے اندھیرے سے اسلام کی روشنی میں لے آیا ہے۔“

مزید : عرب دنیا