چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کو اغوا کرنے والے تربیت یافتہ ہیں :مولا بخش چانڈیو

چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کو اغوا کرنے والے تربیت یافتہ ہیں :مولا بخش چانڈیو
چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کو اغوا کرنے والے تربیت یافتہ ہیں :مولا بخش چانڈیو

  


حید رآباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کو اغوا کرنے والے تربیت یافتہ اور تجربہ کار ہیں ،شک ہے کہ واقعہ سلمان تاثیر اور علی حیدر گیلانی کے اغوا جیسا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ تمام واقعات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،اغوا کا واقعہ عدلیہ پر دباو ڈالنے کی سازش بھی ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کے اغوا کا واقعہ سنگین ہے ،اویس شاہ کے اغوا نے پولیس ،رینجرز کی امن و امان کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آستین میں سانپ پالنے کا بہت شوق ہے ،یہ سانپ انہیں جو مشورے دے رہے ہیں وہ نواز شریف کو لے ڈوبیں گے ۔ان کا کہنا ہے تھا کہ پاناما لیکس پر وزیر اعظم کو تحقیقات کرانا ہو گی۔مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ وزیر داخلہ کہتے ہیں ڈاکٹر عاصم کی وڈیو لیک پر سندھ حکومت تحقیقات کر ے ،ان کے اس بیان پر دنیا ہنس رہی ہے ۔ایک وزیر کہتے ہیں دال مہنگی ہے تو مرغی کھائیں ،وہ وزیر اس لیے کہہ رہے ہیں کہ ان کا پولٹر ی فارم کا کام ہے ۔

مزید : حیدرآباد