عبد القوی متنازعہ شخصیت ہیں ،ان کو مفتی کہنا شرعی طور پر درست نہیں :مفتی محمدنعیم
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک کے ممتاز دینی ادارے جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اور شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مفتی عبد القوی کے ساتھ غیر مناسب سلفیاں منظر عام آنے پر مفتی عبد القوی پر برستے ہوئے کہا ہے کہ عبد القوی خود ایک متنازعہ شخصیت ہے ،ان کو مفتی کہنا شرعی طور پر درست نہیں ہے ۔
نجی نیوز چینل نیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عبد القوی کا قندیل بلوچ کے ساتھ سلفیاں بنوانا ٹھیک نہیں ہے ،یہ علما کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، عبد القوی نامی شخص دینی حوالے سے اکثر و بیشتر ایسی غیر مناسب گفتگو کرتے ہیں جن کا کسی بھی عالم دین سے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ نے جس کی ٹوپی پہنی ،ان کو میڈ یا نے مفتی بنا یا ،حقیقت میں وہ مفتی نہیں ہیں، ایسے آدمی کو مفتی کہنا شرعی اور قانونی اعتبار سے غلط ہے ۔