بھارتی گینگ پکڑاگیا ، سب سے بڑا ایشو افغانستان کیساتھ2600کلومیٹر کا غیر محفوظ بارڈر ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی گینگ پکڑاگیا ، سب سے بڑا ایشو افغانستان کیساتھ2600کلومیٹر کا غیر محفوظ ...
بھارتی گینگ پکڑاگیا ، سب سے بڑا ایشو افغانستان کیساتھ2600کلومیٹر کا غیر محفوظ بارڈر ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ افغان سے حالیہ کشیدگی پر پاکستان کا موقف واضح ہے ،ہمارا سب سے بڑا ایشو 2600کلومیٹر کا غیر محفوظ بارڈر ہے ، گزشتہ دنوں دہشتگردی کرانیوالی بھارتی گینگ پکڑا گیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں جو بھی بات ہو رہی ہے وہ بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں ہے ،سیاسی قیادت ،فارن آفس اور ملٹری ٹو ملٹری گفتگو میں دو چیزیں پتا چلی ہیں ،پہلی چیز کراسنگ پوائنٹس پر باقاعدہ طریقہ کارتیار کرناہے ،افغان مہاجرین کی چیکنگ اور ان کی باعزت واپسی پر بات ہوتی ہے ۔
ان کا کہناتھا کہ کچھ عرصے سے افغان سرزمین سے انٹیلی جنس ایجنسیزکارروائیاں کرتی رہی ہیں،گزشتہ دنوں بھارت سے تعلق رکھنے والاایک گینگ پکڑاگیاہے،اس گروہ میں شامل لوگ یہاں معلومات لے رہے تھے اوردے رہے تھے،پکڑاگیاگروہ دہشتگردی کی کارروائیاں کرارہا تھااور پیسے تقسیم کررہا تھا،افغانستان سے کہاہے اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔

مزید :

قومی -